پاکستان خبریں کراچی ملکی خبریں

سارا پاکستان وزیراعظم بن سکتا ہے عمران خان نہیں‌، طلال چوہدری


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکرپٹ لکھنے والوں کے ایک فیصلے نے بھٹو کو جان سے مار دیا ،وہ نوازشریف کو بھی ہٹانا چاہتے ہیں،پانا ما جے آئی متنازع بن چکی ہے، اسکرپٹ لکھنے والوں اب اسکرپٹ تبدیل کرو۔انہوں نے کہا کہ ایک تبدیلی والا سارا کوڑا بنی گالا میں جمع کررہا ہے ،آصف زرداری وزیر اعظم اور صدر بننے کاسوچ رہے ہیں ،ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے والے دیکھیں ہم اصل شیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تصویرلیگ کرنیوالے کیخلاف سائبرکرائم کے تحت مقدمہ درج ہوناچاہیے،جے آئی ٹی کے تمام اقدامات متنازع ہیں،پہلے دھرناہوا،پھردھرناٹوہوااوراب دھرناتھری ہونے جارہاہے،نوازشریف پیش نہ ہوتے تو جے آئی ٹی کی سازش سامنے نہ آتی، کراچی میں ہرطرف کچرااورگندگی ہے،جوکچرانہیں اٹھاسکے وہ دوبارہ حکومت کرنیکاسوچ رہے ہیں،تحریک انصاف کوڑے کیساتھ تبدیلی لائیگی،کٹھ پتلیوں کا تماشا جاری ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ تصویرلیک کرنیوالے کیخلاف سائبرکرائم کیتحت مقدمہ درج ہوناچاہیے،شریف فیملی متنازع جے آئی ٹی میں بھی پیش ہوئی تاکہ قوم کو پتا چل جائے کہ یہ غلط ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پہلیدھرناہوا،پھردھرناٹوہوااوراب دھرناتھری ہونیجارہاہے، یہ لوگ دوبارہ کالعدم تنظیموں کوجمع کریں گے،ساراپاکستان وزیراعظم بن سکتاہے،عمران تم وزیراعظم نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ لکھنے والے کردارعیاں ہوچکے ہیں،جے آئی ٹی کے اقدامات قانونی نہیں ہیں،جے آئی ٹی کے پاس2اختیارات ہیں،مقدمہ ختم ہوگایاریفرنس دائرہوگا،ہم پرانگلی اٹھانے کا اختیارصرف عوام کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کودھرناون میں اورپھردھرناٹومیں استعمال کیاگیا۔