پاکستان خبریں ملکی خبریں

سپریم کورٹ نے نواز شریف کا نام گاڈ فادر بالکل ٹھیک رکھا،عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہنواز شریف وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑ دیں ، سپریم کورٹ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے ، سجاد علی شاہ کے بعد نواز شریف نے عدلیہ کو کنٹرول کر لیا تھا،
پریس کانفرنس اس لیے کی کہ یہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے جارہے ہیں، جب جے آئی ٹی بنی تو چھوٹے میاں صاحب نے بڑے میاں صاحب کو لڈو کھلایا، ان کو اس لیے بھی جیل جانا چاہیے کہ یہ ساری قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں، جب یہ واپس آتے تھے تو ان کے منہ سوجھے ہوتے تھے، ایسیالگتا تھا پتا نہیں کون سا کشمیر فتح کرنے جا رہے ہیں، یہ جب جے آئی ٹی جاتے تھے تو ہاتھ ہلاتے جاتے تھے،
ساری دنیا میں جب کیس چلتاہے توہر کوئی اپنے گواہ لیکر آتا ہے، ان کاتو سارا کیس ہی قطری پر تھا، جب قطری سب کچھ تھاتوکیاقطری کولانا ان کی ذمیداری نہیں تھی، باقی سارے ادارے انہوں نے کنٹرول کر لیے ہیں ، کہتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے اور بات جمہوریت کی ہور ہی ہے۔