اسلام آباد ملکی خبریں

کرپٹ خاندانوں سے پاکستان بچانے کے لئے نااہل بھی ہونا پڑے توپروا نہیں،عمران خان


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں سے ملک کی جان چھڑانے کے لئے مجھے نااہل بھی ہونا پڑے تو کوئی پروا نہیں ،کرپٹ خاندانوں سے پاکستان کو بچانے کیلئے نااہل ہونے کو بھی تیار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑ دیں ، سپریم کورٹ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالے ، سجاد علی شاہ کے بعد نواز شریف نے عدلیہ کو کنٹرول کر لیا تھا، ساری دنیا میں جب کیس چلتاہے توہر کوئی اپنے گواہ لیکر آتا ہے، ان کاتو سارا کیس ہی قطری پر تھا، جب قطری سب کچھ تھاتوکیاقطری کولانا ان کی ذمیداری نہیں تھی، باقی سارے ادارے انہوں نے کنٹرول کر لیے ہیں ، کہتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے اور بات جمہوریت کی ہور ہی ہے۔
پریس کانفرنس اس لیے کی کہ یہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے جارہے ہیں، جب جے آئی ٹی بنی تو چھوٹے میاں صاحب نے بڑے میاں صاحب کو لڈو کھلایا، ان کو اس لیے بھی جیل جانا چاہیے کہ یہ ساری قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں، جب یہ واپس آتے تھے تو ان کے منہ سوجھے ہوتے تھے، ایسیالگتا تھا پتا نہیں کون سا کشمیر فتح کرنے جا رہے ہیں، یہ جب جے آئی ٹی جاتے تھے تو ہاتھ ہلاتے جاتے تھے،
باہر آکر کہتے ہیں جے آئی ٹی نے ہمارے سوال کے جواب نہیں دیے،
انہیں پتا چل گیا ہے کہ رپورٹ نواز شریف کی نا اہلی کی طرف پہنچ گئی ہے ، میں ان سے پوچھتاہوں کہ کیا یہ بنانا ری پبلک ہے ؟ ان کو منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کے الزام میں جیل جانا چاہیے ،
مریم صفدر لندن میں فلیٹس کی اصل مالک ہیں وہاں سے بات شروع ہوئی ، جمائما مسلمان ہوئی ،اس بیچاری پر ٹائلوں کا مقدمہ کردیا،
ٹیکس چوری کی ہے توبرطانیہ میں لوگ شورمچائیں ، چین نے کرپشن پر 200وزیروں کو پکڑا تو ترقی تو اور بڑھ گئی ، جے آئی ٹی ہمارے لیے نہیں سپریم کورٹ کی تسلی کیلیے بنائی گئی ، قطری کو لانا تو ان کی ذمے داری تھی ، بے وقوفو!جے آئی ٹی کورپورٹ سپریم کورٹ کو دینی ہے، قطری تلور مارنے آجاتاہے ،پورٹ قاسم میں بزنس ڈیل کیلیے تو آجاتاہے ،
ن لیگ 97کی تاریخ دہرانا چاہتی ہے،قوم تیار رہے ،سول سوسائٹی تیار رہے آپ کے سامنے سپریم کورٹ پر حملے کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ،ایک خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لئے پاکستان کو تباہ کررہا ہے ،یہ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے،ن لیگ کیس ہار چکی ہے ،
کل انہوں نے پریس کانفرنس میں جے آئی ٹی پر حملہ کیا، صورتحال 1997 کی طرف جاتی لگ رہی ہے، کل وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس سب لوگوں نے دیکھی، چاروں وزرا ہرکارے ہیں ، جے آئی ٹی مزید معلومات کیلیے بنائی گئی ، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے تین ججز نے مزید معلومات کیلیے بنائی،ن لیگ نے کہا قطری سے قطر جا کے انٹرویو نہ کیا تو رپورٹ نہیں مانیں گے،