اسلام بلاگ میرا نقطہ نگاہ

حلب کیلئے ٌ ڈيجيٹل دنيا سے نكل كر حقيقي دنيا ميں آئيں ٌ—نوفل ربانی


اہل حلب کی تو پوری انسانیت مقروض ہوچکی
انکے دکھوں کا مداوا انسانیت کے بس سے باہر ہے
انکے آنسو پونچنے کو عالمی برادری کے دامن ناکافی ہیں
انکے زخموں پر مرہم پٹی سے تو امت مسلمہ قاصر رہی ہے
انکی سسکیوں نے تو چرند پرند کے کلیجے بھی پھاڑ دئے
انکی آہوں میں دنیا جہاں کے قہقہے گم ہوگئے
حلبی شہزادیوں کی ناموس کی حفاظت کی خاطر خودکشیوں نے ” امت مسلمہ ” کو امت مرحومہ بنادیا ہے اور ” انسانیت ” کے دوغلے مکروہ چہرے پر تھوکا ہے
کہیں انکی چیخوں میں ہمارا ایمان ہی نہ نکل جائے
آئیں اپنے کمزور ایمان کو بچاتے ہیں
آئیں تعزیت کرتے ہیں
آئیں ڈیجیٹل دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں انکے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں انکو بتاتے ہیں انکی تکلیف کا ہمیں احساس ہے انکی چیخیں ہمیں بے چین کئے ہوئے ہیں انکے زخموں کی ٹیسیں ہم پر بھی اٹھ رہی ہیں آپکی ہر معصوم بچی بچے کی تصویر میں ہمیں اپنے بچی بچے ثمامہ عبادہ مریم نظر آتے ہیں
آپکے کھنڈر بنے ہوئے گھر دیکھ کر ہمیں آپنے آشیانوں پر شرمندگی ہورہی
ماووں کے آنسو باپوں کی سسکیاں ہمیں رلا رہی ہیں ہمارے لبوں کی دعائیں آپکے لئے ہیں
آئیں اپنی بساط بھر تو یہ کریں ۔
آئیں انکو سندیسہ تو دیں !!!!!
ہم ظالم بھیڑئے امریکہ اور خونخوار سرخے روس اور کالے دل والے کالے کرتوتوں کے دلال متعہ بازایران کو تو نہیں روک سکے لیکن ہم انہیں بتا تو سکتے ہیں کہ تم ظالم ہو
حلب پر اندھیری رات کے ذمہ دار تم ہو
ہم چپ سادھے ریال ودینار ودرھم والوں کو خواب غفلت سے نہیں جگا سکتے
آپ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں
آئیں !!!
کل جمعہ کو 12 بجے چند درد دل رکھنے والے پاکستانی عوامی نوجوانوں کے سنگ چلتے ہیں جو کل 12 بجے جمعہ کی نماز کے لئے پریس کلب اسلام آباد کے باہر جمع ہونگے جو ہوا کے دوش پر یہ صدا دینے آئیں گے کہ ہم حلبیوں کے ساتھ ہیں ۔ 12 بجے نماز جمعہ کا بیان شروع ہوگا جو کہ سید عدنان کاکا خیل صاحب خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے اسکے بعد پر امن احتجاج ہوگا
کل صرف پاکستانی عوام ہو صرف پاکستانی مسلمان ہوں کسی بھی تنظیم کا ہو کسی بھی مسلک کا ہو کسی بھی شعبے کا ہو مدرسہ کا ہو یا یونیورسٹی کا
بڑا ہو یا چھوٹا عام آدمی ہو یا سیلبرٹی
آو !!
خدا کے لئے آو !!!
ڈیجیٹل دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آو
جبہ ودستار والے بھی آئیں پینٹ کوٹ والے بھی آئیں پاکستانیوں
آئیں پاکستان کی طرف سے اسلامی اخوت کی طرف سے
ہم حلب کے ساتھ ہیں
نوفل ربانی کل وہاں آپکے لئے پلکیں بچھائے ہوا ہوگا
سلام ان جوانوں کو جو یہ سب ارینج کر رہے
سلام ان صادق جذبوں کو جو کسی درجے میں کام تو کررہے میری طرح سوکھے لفظوں سے نہیں کھیل رہے
سلام ان تمام اٹھنے قدموں کو جو کل حلب کے لئے اسلامی اخوت کے لئے اٹھیں گے
یاد رکھیں !!!
کل بروز جمعہ پریس کلب اسلام آباد کے باہر