جیسا کرو گے ویساپاؤگے—بشارت فاروقی


14440673_130132750779486_7033057131093733720_n
تفسیر روح البیان میں ایک قصہ منقول ہے کہ شہر بخارا میں ایک جیولر کی مشہور دکان تھی اس کی بیوی خوبصورت اور نیک سیرت تھی ایک سقایا ( پانی لانے والا)اس کے گھرمیں تیس سال تک پانی لاتاتها رہا بہت بااعتماد شخص تھا ایک دن اسی سقایا نے پانی ڈالنے کے بعد اس جیولر کی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر شہوت سے دبایا اور چلاگیا عورت بہت غمزدہ ہوئی کہ اتنی مدت کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اسی دوران جیولر کهانا کها نے کے لئے گھر آیا تو اس نے بیوی کو روتے ہوئے دیکھا پوچھنے پر صورتحال کی خبر ہوئی تو جیولر کی آنکھوں میں آنسو آگئے بیوی نے پوچھا کیا ہوا جیولر نے بتایا کہ آج ایک عورت زیور خریدنے آئی تهی جب میں اسے زیور دینے لگا تو اس کا خوبصورت ہاتھ مجھے پسند آیا میں نے اس اجنبیہ کے ہاتھ کو شہوت کے ساتھ دبایا یہ میرے اوپر قرض ہو گیا تها لہذا سقا نے تمہارے ہاتھ کو دباکر چکادیا میں تمہارے سامنے سچی توبہ کر تا ہوں کہ آئندہ کبھی ایسا نہیں کروں گا
البتہ مجھے ضرور بتانا کہ سقا تمہارے ساتھ کیا معاملہ کرتا ہے دوسرے دن سقا پانی ڈالنے کے لئے آیا تو اس نے جیولر کی بیوی سے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں کل مجھے شیطان نے ورغلا کر براکام کروا دیا میں نے سچی توبہ کرلی ہے آپ کو میں یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایسا کبھی نہیں ہوگا
عجیب بات ہے کہ جیولر نے غیر عورت کو ہاتھ لگانے سے توبہ کر لی تو غیر مردوں نے اس کی عورت کو ہاتھ لگا نے سے توبہ کر لی____(تفسیر روح البیان)
ایک بادشاہ کے سامنے کسی عالم نے یہ مسئلہ بیان کیا کہ زانی کے عمل کا قرض اس کی اولاد یا اس کے اہل خانہ میں سے کسی نہ کسی کو چکانا پڑتا ہے اس بادشاہ نے سوچا کہ میں اس کا تجربہ کرتاہوں اس کی بیٹی حسن و جمال میں بے مثال تھی اس نے شہزادی کو بلا کر کہا کہ عام سادہ کپڑا پہن کر اکیلی بازار میں جاؤ اپنے چہرے کو کھلا رکهو اور لوگ تمہارے ساتھ جو معاملہ کریں وہ ہوبہو آکر مجھے بتاؤ شہزای نے بازار کا چکر لگا یا مگر جو غیر محرم شخص اس کی طرف دیکهتا وہ شرم و حیا سے نگاہیں جھکا لیتا کسی مرد نے اس شہزادی کے حسن و جمال کی طرف دھیان ہی نہیں دیا سارے شہر کا چکر لگا کر جب شہزادی اپنے محل میں داخل ہو نے لگی تو راہداری میں کسی ملازم نے محل کی خادمہ سمجھ کر روکا گلے لگا یا بوسہ لیا اور بهاگ گیا شہزادی نے بادشاہ کو سارا قصہ سنایا تو بادشاہ روپڑا اور کہنے لگا کہ میں نے ساری زندگی غیر محرم سے اپنی نگاہوں کی حفاظت کی ہے البتہ ایک مرتبہ میں غلطی کر بیٹها اور ایک غیر محرم لڑکی کو گلے لگا کر اس کا بوسہ لیا تھا میرے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا جو میں نے اپنے ہاتھوں سے کیا تھا.
سچ ہے کہ زنا ایک قصاص والا عمل ہے جس کا بدلہ اداہوکر رہتا ہے.
( تفسیر روح المعاني )
ہمیں مندرجہ بالا واقعات سے عبرت حاصل کرنا چاہئیے ایسا نہ ہو کہ ہماری کوتاہی کا بدلہ ہماری اولادیں چکاتی پھریں جو شخص چاہتا ہے کہ اس کے گھر کی عورتیں پاکدامن بن کر رہیں اسے چاہئیے کہ وہ غیر محرم عورتوں سے بے طمع ہوجائے اسی طرح جو عورتیں چاہتی ہیں کہ ہمارے خاوند نیکو کاری کی زندگی گذاریں بے حیائی والے کاموں کو چھوڑ دیں انہیں چاہئے کہ وہ غیر محرم مردوں کی طرف نظریں اٹها نا بهی چھوڑ دیں تا کہ “پاکدامنی کا بدلہ پاکدامنی” کی صورت میں مل جائے_____
رہ گئی بات کہ اگر کسی نے پہلے یہ کبیرہ گناہ کیا ہے تو توبہ کا دروازہ کھلا ہے سچی توبہ کے ذریعے اپنے رب کو منائیں تاکہ دنیا میں قصاص سے بچ جائیں اور آخرت میں ذلت و رسوائی سے چھٹکارا پائیں______
جب کبهی بهی گناه سرزد هوجائےتوانسان کوفوراً توبه کرلینی چاهئیے تاکه وه اس گناه سے پاک هوجائے جب بهی گناه هوتوتوبه ضرورکرنی چاهئیے اوریه نه سمجهےکی میں نے تواتنےگناه کئیےهیں اب کیاکروں گاتوبه اور پتانهیں که توبه قبول بهی هوگی یانهیں________!
تواس فکرمیں نهیں رهناچاهئیےبلکه توبه کرنی چاهئیے اس کی ایک مثال یوں سمجھ لیں که جس طرح انسان ایک مرتبه گرتاهےتو وه دوباره کهڑاهونےکی کوشش کرتاهے اور کهڑاهوتاهے اسی طرح دوسری بار ،تیسری بار،چوتهی بار، حتی که اگر پچاسویں بار بهی گرےگاتو وه ضروراٹھنے کی کوشش کرے گا نایه که وه بیٹھ جائے گا که میں اتنی بار گر چکاهوں اب نهیں کهڑاهوں گا ___اور اس کی دوسری مثال یه بهی هیکه جب کوئی کپڑا گنده هاجائے توجتنی باربهی گنداهوگا اسے دهویا جائے گانایه که اسے پهینک دیاجاتاهیکه اب تو گنداهوگیاهے اب هینک دو بلکه هربار دهویاجاتاهے________
سواسی طرح انسان کوبهی توبه کرلینی چاهئیے جب بهی کوئی گناه سرزدهوتو توبه کرلے توانشاءالله اس توبه کی وجه سے وه گناه بهی چهوٹ جائے گا اورجهنم کے عﺫاب سے بهی بچ جسئے گا کیونه الله تعالی ستر ماؤں سےزیاده محبت کرنےوالاهے وه بهاناچاهتاهے اپنےبندے کوبخشنے کا اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کوبلکه پورے انسانوں کو اس کبیرہ گناہ سے محفوظ رکھے اور همیں پاکدامنی جیسی نعمت سے اور نوازے اور اپنےاهل وعیال کوبهی پاکدامن رکهنےکی توفیق عطافرمائے
( آمين یارب العالمین )


You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *