لکھاری لکھاری » خبریں » گونواز گو بہت ہوگیا،اب کس کی باری ہے ،کپتان کے اعلان نے ملک میں کھلبلی مچادی

ad

ad

اشتہار

خبریں

گونواز گو بہت ہوگیا،اب کس کی باری ہے ،کپتان کے اعلان نے ملک میں کھلبلی مچادی

  • 210
    Shares

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ گونواز گو بہت ہوگیا اب شہبازشریف کی باری ہے۔

گجرات میں ٹانڈہ کے مقام پر کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ

جب عدالت نااہل قراردیتی ہے توکہا جاتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، نوازشریف لوگوں کو پاگل بنارہے ہیں،

وہ بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟ جب اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آئی تونوازشریف کوبتانا چاہیے تھا کہ وہ کیسے بنائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ 30 سال سےباریاں لے رہے ہیں، یہ امیر اور ہم غریب ہوئے، اب گونوازگو بہت ہوگیا، اب چھوٹےکی باری ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک نئی قسم کی سیاست کررہے ہیں، نئے پاکستان میں انسانوں پرپیسا خرچ ہوگا،

ہم ایسے امیدوار دیں گے جو ہم سے مل کر تبدیلی لائیں گے۔

شہبازشریف کے بیان پر رد عمل

دوسری جانب شہبازشریف کی جانب سے نوازشریف کو قائداعظم کا سیاسی وارث قرار دینے پر عمران خان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کدھر قائداعظم اور شہباز شریف اور نوازشریف کدھر تم، شہبازشریف تمہیں اتنا بڑا جھوٹ بولتے شرم نہیں آتی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف تو فارغ ہوگئے اور شہبازشریف تمہاری باری آنے والی ہے۔