لکھاری لکھاری » میرے مطابق » پنجاب میں ن لیگ کی کمر ٹوٹ گئی ، پی ٹی آئی کا پلٹ کر وار،میاں کی بڑی وکٹ اڑادی،نواز شریف کے قریبی ساتھی اور رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

ad




ad




اشتہار




خبریں میرے مطابق

پنجاب میں ن لیگ کی کمر ٹوٹ گئی ، پی ٹی آئی کا پلٹ کر وار،میاں کی بڑی وکٹ اڑادی،نواز شریف کے قریبی ساتھی اور رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

  • 172
    Shares

عام انتخابات سے قبل سیاسی ہلچل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔جبکہ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔جبکہ اس معاملے میں اس وقت ن لیگ کو دھچکے پر دھچکے لگ رہے ہیں۔

گزشتہ الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرنے والی ن لیگ اس بار الیکشن سے قبل ہی کمزور ہوچکی ہے۔ن لیگ کے کئی اہم رہنماء اس جماعت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔جبکہ اب الیکشن سے قبل ہی ایک کے بعد ایک بڑی وکٹیں گرتی چلی جارہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رضا حیات ہراج تحریک انصاف میں شامل
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ (ن) لیگ کے ایم این اے رضا حیات ہراج نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اس قسم کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور قاسم نون نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تاہم رضا حیات ہراج اور قاسم نون نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی تھی۔

خیال رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں رضا حیات ہراج نے اپنے آبائی علاقے کبیر والا سے آزاد امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے ، بعدازاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی رضا حیات ہراج اور رانا قاسم نون نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں جانے کی خبروں کو غلط قرار دے دیاتھا۔

رضا حیات ہراج کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب رانا قاسم نون نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور آج بھی ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور انہیں میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

رانا قاسم نون کا مزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ رانا قاسم نون این اے 153 (ملتان) سے جبکہ رضا حیات راج این اے 156 (خانیوال) سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

بشکریہ جیو نیوز


  • 172
    Shares