لکھاری لکھاری » خبریں » مسلم لیگ ن کی اہم اور بڑی وکٹ گرگئی

ad




ad




اشتہار




پاکستان خبریں لکھاری

مسلم لیگ ن کی اہم اور بڑی وکٹ گرگئی

  • 1
    Share

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے حزانہ عمر ایوب خان نے مسلم لیگ ن کو الوداع کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔

عمرایوب نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ،ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران عمرایوب خان نے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی جدوجہد میں بھرپور کردار اداکرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

عمر ایوب کا تعلق ہری پور سے ہے ،اور وہ سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل کے پوتے اور پاکستان کے سابق وزیر خارجہ گوہر نواز کے صاحبزادے ہیں ۔عمرایوب خان اس سے قبل مسلم لیگ ق میں بھی رہے ہیں اور پرویز مشرف کے دور حکومت میں وہ بطور وزیر مملکت برائے خزانہ بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں ۔مسلم لیگ ق کے زوال کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت اختیار کی اور 2013 کے الیکشن کے بعد جب این اے 19 ہری پور میں ضمنی الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر این اے کامیاب بھی ہوئے مگر بعدازاں جعلی ڈگری کے باعث انہیں اپنی سیٹ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔

جبکہ عمرایوب خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ہزارہ ڈویژن کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے اور مسلم لیگ ن کے لئے عمر ایوب کی تحریک انصاف میں شمولیت ایک بڑا سیاسی دھچکا قراردیاجارہا ہے ۔جو ایک عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن ہزارہ ڈویژن کے لئے یقیناً مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے ۔لیکن یہ آنے والا وقت طے کرے گا کہ عمر ایوب خان کی زاتی مقبولیت ان کی جیت کا باعث بنتی رہی ہے یا پھر مسلم لیگی ووٹر ان کی کامیابی کا باعث تھا۔ مگر اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ عمر ایوب خان زاتی حیثیت میں بھی ایک قدآور شخصیت رکھتی ہیں اور ان کا حلقہ احباب کافی وسیع ہے ۔


  • 1
    Share