لکھاری لکھاری » خبریں » کراچی میں سارے ترقیاتی کام نعمت اللہ خان نے شروع کئے، ناصر حسین شاہ

ad




ad




اشتہار




تازہ ترین خبریں لکھاری

کراچی میں سارے ترقیاتی کام نعمت اللہ خان نے شروع کئے، ناصر حسین شاہ

  • 17
    Shares

کراچی : وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کا مستقبل تاریک ہے،کراچی میں بوری بند لاشوں کی اب سیاست نہیں ہوگی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سارے ترقیاتی کام جماعت اسلامی کے سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے شروع کئے۔جب کہ ان کے بعد آنے والے کراچی کے نام نہاد مسیحا بننے کے دعویداروں نے بلدیاتی اداروں کا دیوالیہ نکال دیا ہے ۔بلدیاتی اداروں کے پاس رقم نہیں کہ ملازمین کو تنخواہیں دے سکے، بلدیاتی ملازمین کو تنخواہیں سندھ حکومت دے رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا مستقبل تاریک ہے، بڑے جلسوں کا دعویٰ کیا جاتا ہے لیکن لوگ نہیں آتے، ہم مصطفی کمال سے 300 ارب روپوں کا حساب مانگتے ہیں، مصطفی کمال بتائیں کہ اکبرکنٹریکٹر کون ہے جسے سارے ٹھیکے دیے جاتے تھے۔کراچی میں ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست ہوئی ہے لیکن کراچی میں بوری بند لاشوں کی اب سیاست نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، لیاری ایکسپریس وے کو جنوری میں کھول دیا جائے گا۔


  • 17
    Shares