لکھاری لکھاری » لکھاری » نفسیات کا ماہر کسے کہتے ہیں

ad

لکھاری

نفسیات کا ماہر کسے کہتے ہیں

  • 12
    Shares

نفسیات !! س ) . ماہر نفسیات کس کو کہتے ہیں
Psycholoigist اور Psychiatrist میں کیا فرق ہوتا ہے؟
۔
ج ) . ہمارے یہاں عمومی طور پر دونوں کا اردو ترجمہ ماہر نفسیات کے طور پر ہی کیا جاتا ہے ہے جب کہ Psychiatrist کا اردو معنی طبیب نفسی ہے۔

ماہر نفسیات، عموماً ایسا فرد ہوتا ہے جس نے ایم ایس سی – نفسیات، کے بعد طبی نفسیات کا ڈپلومہ لیا ہوتا ہے یا نفسیاتی علاج معالجے کا کوئی متعلقہ کورس کیا ہوتا ہے۔
دوسری طرف Psychiatrist بنیادی طور پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوتا ہے جس نے کہ بعد میں Psychiatrist Medicine Diploma / Degree کیا ہوتا ہے ،چنانچہ نفسیاتی طریقہ ہائے علاج کے متعلق اسکا علم ایک ماہر نفسیات یعنی

Psycholoigis کی بنسبت سطحی ہوتا ہے۔ایسا اس وجہ سے ہے کہ اس نے بنیادی طور پر جو
علم حاصل کیا ہوتا ہے وہ

یہ بھی پڑھیں  نفسیاتی عارضہ
دواؤں کا ہوتا ہے۔ اور وہ انہی کا ماہر ہوتا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف Psycholoigist / ماہر نفسیات، شروع سے ہی نفسیاتی علم سے متعلق ہوتا ہے۔ چنانچہ اسی کو نفسیات، کے علم کا ماہر سمجھنا چاہئے۔
چونکہ ہمارے معاشرے میں تعلیم کی ابھی کمی ہے تو اکثر لوگ طبیب نفسی یعنی Psychiatrist کو ہی ماہر نفسیات، سمجھتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ میرے تمام ہی قارئین اب بہتر طور پر جان سکتے ہیں کہ
Psychiatrist ،نفسیاتی دواؤں کا ماہر ہے جبکہ ماہر نفسیات / Psycholoigist نفسیاتی طریقہ ہائے علاج کا۔

یہ بھی پڑھیں  فیس بک سے بڑھتے زہنی امراض اور ان کا سدباب

گرہ باندھ لیجئے جس طرح سائیکاٹرسٹ کا نفسیات، کا علم سطحی ہوتا ہے اسی طرح ماہرنفسیات، کا دواؤں کا علم سطحی ہوتا ہے۔
اس لئے ماہر نفسیات سے مکمل دوا کی امید یا طبیب نفسی / سائیکاٹرسٹ سے نفسیاتی یا روحانی علاج کی اور ان علوم سے متعلق گفتگو یا علم کی توقع انتہائی نامناسب ہے۔

سعدیہ کامران


  • 12
    Shares