لکھاری لکھاری » خبریں » 2018 میں شیر دھاڑے گا ن لیگ توڑنے والے ناکام ہوں گے

ad




ad




اشتہار




پاکستان خبریں لاہور لکھاری مریم نواز شریف

2018 میں شیر دھاڑے گا ن لیگ توڑنے والے ناکام ہوں گے

  • 277
    Shares

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018میں شیر پھر دھاڑے گا۔مسلم لیگ ن کو توڑنے والے ناکام ہوں گے ۔مسلم لیگ ن پہلے سے بھی ذیادہ متحد ہے ۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف ایک بار پھر میدان میں آگئی ہیں ۔انہوں نے این اے 120کا دورہ کیا۔دورے کے موقع پر مسلم لیگی کارکنان کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو کی اور ہمیشہ کی طرح سخت بیان دینے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔مریم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کہاں ہیں وہ 72لوگ ؟؟جن کے متعلق کہا جارہا تھا کہ وہ ن لیگ چھوڑنے والے ہیں ۔مجھے تو وہ 72لوگ نظر نہیں آرہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے سے ذیادہ متحد ہے ۔ن لیگ کو توڑنے کا خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام ہوں گے ۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ 2018میں شیر ایک بار پھر دھاڑے گا۔اب وقت بدل گیا ہے لوگ بات کرنے سے نہیں ڈرتے اب لوگ باتیں کرتے ہیں ۔عدالتی مقدموں میں اللہ پاک سے امید ہے کہ اچھا فیصلہ ہوگا۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ والدہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہوچکی ہے ۔اور فی الحال ان کے لندن جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کافی افواہیں گردش میں رہیں کہ مسلم لیگ ن کے کئی لوگ ن لیگ کو چھوڑنے والے ہیں اور اس حوالے یہ بھی کہا گیا کہ 72ایم این اے جلد ن لیگ کو الوداع کہیں گے ۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن میں اختلاف کی خبریں بھی گردش میں رہیں ۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ میاں نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی پالیسی کے حوالے سے بیان دینے سے روک دیا گیا ہے ۔لیکن ایک بار پھر مریم نواز شریف میدان میں آگئی ہیں اور ان کے لب و لہجے میں بھی پہلے والی سختی برقرار ہے اور ان کا موقف بھی تبدیل نہیں ہوا ہے ۔


  • 277
    Shares