ہو سکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے

ad



ad

پاکستان خبریں لکھاری

ہو سکتا ہے حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے


جیسے جیسے حکومت کے آخری دن قریب آرہے ہیں ویسے ویسے پیشن گوئیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے منظور وسان بھی اس سے قبل وقت سے پہلے الیکشن کی نوید سناچکے ہیں جبکہ شیخ رشید نے بھی نومبر کو اہم مہینہ قرار دیا ہے لیکن اب کی بار خود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک بار پھر میدان میں آئے ہیں ۔پہلے اسمبلیاں توڑنے اور اب قبل ازوقت الیکشن کی نوید سنادی ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت اپنی مدت سے پہلے ہی ختم ہوجائے، اگر ایسا ہوا تو 90 دن میں الیکش کرائے جائیں۔

عمران خان نے ہری پور ہزارہ کے دورے کے موقع پرخان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کونسا آئین کہتا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن ہونے چاہیے، اگر حکومت چلی جاتی ہے تو آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں۔عمران خان نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ پانامہ کیس میں نااہل ہونے والے مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے بھی پریشانی کا مژدہ سنادیا۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے زیادہ تر لوگ نواز شریف کے ساتھ نہیں اور زیادہ تر لوگ عدلیہ پر خودکش حملہ کرنے کے حامی نہیں۔

عمران خان نے کرپشن کی بات بھی کی اور ایک بار پھر شریف فیملی پر تنقید کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شریف خاندان 300 ارب روپے کی کرپشن سے تکنیکی طور پر بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لئے شریف خاندان جتنے ہتھکنڈے استعمال کرے گا، عوام کا ان کی کرپشن پر اتنا یقین پختہ ہوگا جب کہ شریف مافیا وی آئی پی طریقوں سے اپنے خلاف احتساب کا رخ پھیرنا چاہتا ہے۔