دشمن پاکستان اورچین کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے-احسن اقبال


احسن اقبالوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار پر حملے میں ملوث گروہ پر بڑی حد تک قابوپالیاہے ،چند لوگ رہتے ہیں جن کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ خواجہ اظہار پر حملے کے بعد سامنے آنیوالے دہشتگردوں کے نئے گروپ کا کافی حد تک خاتمہ کردیا ، اس گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، چند ایک لوگ مفرور ہیں انہیں بھی پکڑ لیں گے، جلد اس گروپ کے خاتمے کی خوش خبری سنائیں گے،

احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کی آج کل رسائی سوشل میڈیا پر ہے، سوشل میڈیا پر دہشتگرد گروہ نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرکے بہکا دیتے ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ اساتذہ اور طلبہ پر نظر رکھے،تعلیمی اداروں میں طلبا کی موثر نگرانی ،رابطے کا نظام وضع کرنے کی تجویز دی ہے،وزیر داخلہ نے میڈیا اینکر پرسنز کے نام لئے بغیر کہا کہ چند سقراط اور بقراط عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں،نیوز چینلز پر مایوسی کی باتیں سن کر نوجوان بھی مایوسی کا شکار ہوتے ہیں ،اور پھر نوجوان انتہاپسندی کی جانب راغب ہوتے ہیں ۔

آئی جی سندھ کے حوالے سوال پر وزیرداخلہ نے کہا کہ امن و امان کے لیے پولیس کا کردار انتہائی اہم ہے ، امید ہے کہ آئی جی سندھ اور حکومت میں ورکنگ ریلیشن بہتر ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا عدالت کے فیصلے پر عمل کررہے ہیں، سندھ میں مکمل امن تک رینجرز اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،

دشمن پاکستان اورچین کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے

 

وزیر داخلہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ دنیا میں تبدیلیاں آرہی ہیں، دنیا بہت بدل چکی اب ملک کی سلامتی کا دارومدار مضبوط معیشت پر ہے، برکس اعلامیہ کوئی نیا اعلامیہ نہیں تھا یہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اعلامیہ کی ری پروڈکشن تھی، ٹرمپ کا بیان ایک طرف ،چین ، روس ،یورپی یونین نے پاکستان کے کردار کو سراہا، سن لیں وہ پاکستان اورچین کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، سی پیک پاکستان کے مستقبل کا منصوبہ ہے، ضرور کامیاب ہوگا،سی پیک سے خطے کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا،۔ ہمسایہ ملک ہمارے ملک میں تخریب کاری کرکے سی پیک کو سبوتاڑ کرنا چاہتا ہے، حکومت اور عسکری ادارے مل کر آپریشن ردالفساد کو کامیاب کریں گے.

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ چودھری نثارنے جہاں کام چھوڑا ہے. ہم وہاں سے آگے لیکر جارہے ہیں.چودھری نثار ن لیگ اور نوازشریف کی پالیسیوں کو آگے لیکر جارہے تھے.چودھری نثانے جہاں کام چھوڑا ہے ہم وہاں سے آگے لیکر جارہے ہیں.

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر بارڈر مینجمنٹ بہتر کریں گے. دیکھا گیاہے کہ دہشت گرد سمندری راستے استعمال کرتے ہیں. اسمگلنگ ہماری معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، کوسٹل ایریا کیلیے حفاظتی اقدامات انتہائی ضروری ہیں . کوسٹ گارڈ کو سمندری راستے سے اسمگلنگ کی روک تھام سخت کرنے کی ہدایت کی ہے .


ویب ڈیسک

ویب ڈیسک لکھاری ڈاٹ کام

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *