لکھاری لکھاری » کامیابی مگر کیسے » کامیابی کیسے حاصل کریں ؟-سعدیہ کامران

ad




ad




اشتہار




کامیابی مگر کیسے لکھاری

کامیابی کیسے حاصل کریں ؟-سعدیہ کامران

  • 61
    Shares

کامیابی حاصل کرنے کے کئی طریقے ہیں ایک شارٹ ٹرم دوسرا لونگ ٹرم۔ لیکن آپکی نظر میں کا میابی کیا ہے اصل چیز یہ ہے ۔ کسی کی نظر میں جاب اورینٹڈ تعلیم کامیابی کی ضمانت ہے تو کسی کی نظر میں دولت تو کوئی شہرت پر فریفتہ ہے۔

اگر ہم کسی عقلمند سے پوچھیں تو اسکا جواب یقیناً بہترین حال اور بہترین و محفوظ مستقبل ہوگا۔ حال کو بہترین آسان اور محفوظ بنانے کے لئے آپ جس بھی ادارے سے جڑے ہیں اسکے رولز کو لازمی فالو کیجئے۔ اس سے آپ بلاضرورت فٹیک سے بچیں رہیں گے بلکہ آپ اپنے کام پر مرکوز رہیں گے اور کلیئر بھی کہ آپ کے کرنے کے کیا کام ہیں۔

 

اسی طرح اگر آپکی نظر میں امریکہ کی رہائیش کامیابی کی ضمانت ہے تو آپکو اسکی تیاری کے لئے ساری ریکؤارمینٹس پوری کرنی ہونگی تب ہی آپکو وہاں کی امیگریشن ملے گی ۔ اسی طرح اگر آپکی نظر میں ﷲ کی رضا یعنی جنت یعنی دائمی سکون و خوشی کامیابی کی ضمانت ہے تو آپکو اسکے لئے جن ریکوائرمینٹس کی ضرورت ہے اسکو پورا کرنا پڑے گا۔

 

یاد رکھیں کامیابی کے لئے  اس کی تڑپ اس راہ کی لگن اسکے حصول کی جستجو اور پوری توجہ کے ساتھ محنت چاہئے ہوتی ہے۔ نہ ہی امیگریشن نہ امتحان اور نہ ہی ﷲ کی رضاء کے کوئی وظیفے ہیں نہ ہی چلے اور نہ ہی ٹونے ٹوٹکے۔ بلگیٹس یا آئن انسٹائن نے کوئی چلے نہی کاٹے نا ہی زکربرگ کی ماں اسکو بابوں سے جھاڑپھونک کرواتی تھی نہ ہی اعداد نکلواکر نام رکھا نہ ہی اس نے دولت یا کامیابی کے حصول کے لئے کوئی نقش مشتری بنوایا۔ غرض جتنے بھی کامیاب دینی دنیاوی لوگ گزرے ہیں سب نے حکمت کے ساتھ اپنے شوق اور لگن کو دیکھ کر درست سمت میں کام کیا ہے او محنت کی ہے۔

 

ایک بات دھیان میں رہے کہ کامیابی کا تعلق دائمی خوشی اور مستقل قائم رہنے والی نعمت سے ہے اور دنیا ہماری موت کے ساتھ فنا ہوجائے گی لیکن آخرت باقی رہنے والی ہے۔ اس لئے کامیابی کے دنیاوی حصول میں اپنی اصل منزل آخرت کو کبھی نہ بھولیں۔


  • 61
    Shares