لکھاری لکھاری » کراچی » محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

ad

پاکستان خبریں کراچی لکھاری

محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی


محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیرسے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں کل سے رکنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی علاقوں سے ہوا 18 سے 24 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے

 

جس میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت کے شمال مشرق میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے جو منگل کی رات تک کراچی پہنچ جائے گا جس کے باعث منگل کی رات سے ہی شہر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے

 

جو بدھ سے شدید ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے، شدید بارشیں شہر میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے تاہم کراچی میں سمندری طوفان کا کوئی خدشہ نہیں۔