لکھاری لکھاری » لکھاری » گستاخ کون اور عاشق رسول کون؟-قاسم عباسی

ad




ad




اشتہار




لکھاری میرے مطابق

گستاخ کون اور عاشق رسول کون؟-قاسم عباسی


#اجڑی_بستیاں

آئیے ذرا نشست ہو جائے۔۔!! آپ کی تب سنی تھی۔۔ہماری آج سن لیجئیے۔۔!! ٹیک لگا لیجئیے! ذہن کو ہما تن یکسو کر لیجئیے۔!! تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔!!

ذرا چشم تصوف سے منظر یاد کیجئیے۔۔ایک اللہ والا کہیں لاؤڈ سپیکر پر آواز سن رہا ہے کہ ایک صاحب گستاخ رسول ہیں!! کانوں سے دل میں اترنے والے وہ سخت الفاظ اس فقیر کے دل کو چھوتے ہیں۔۔جذبہ ایمانی ابھرتا ہے اور دوران ڈیوٹی , جسکی حفاظت پر مامور کیا گیا تھا۔۔۔اسکی جان لے لیتا ہے۔۔۔!

انسانیت چینخی کہ ماروائے عدالت جج مت بنئیے, جلاد مت بنئیے۔۔۔!
آپ مسکرائے۔۔! عاشق رسول قرار دے کر اسکے اسکی فعل کو اخلاقی حمایت فراہم کی!!
عدلیہ سزائے موت سنا دیتی ہے۔۔

آپ چینخے۔۔۔! غلظ ہے۔۔۔ ہم نے کہا جرم قتل ہے۔۔آپ بولے عاشق رسول ہے۔۔!
جب بات نہ بنی تو آپ نے شہید کا فتویٰ جاری کر کے ایک مثال قائم کر دی۔!
ذرا آنکھیں موند لیجئیے۔۔یونیورسٹی کا ایک طالبعلم انتظامیہ کی ناک کا بال بنا تھا۔۔کچھ سٹوڈنٹس سے مل کر حملہ کروا دیا گیا۔ آواز بلند ہوئی کہ گستاخ ہے۔۔۔وہ چینخا چلایا۔۔کلمہ پڑھتا رہا۔۔۔پر اسی مثال پر پورا اترتے ہوئے اس ہجوم نے بہادری کے جوہر دکھائے اور والدین سے انکا سہارا, لخت جگر چھن لیا۔

ہم چینخے۔۔۔آگ بھڑک اٹھی ہے۔آپ نے گستاخ کی سزا قرار دیا۔۔
مشال کا والد روتا رہا کہ مجھے انصاف خود کے لئیے نہیں چاہیے۔۔ میں اس آگ کو بجھا دیکھنا چاہتا ہوں ورنہ ہماری بستیاں اسی آگ کی لپیٹ میں ہونگی۔۔

وقت کروٹ لیتا ہے ایک اور فقیر اٹھتا ہے اور گستاخ رسول کا لیبل چسپاں کر کے فتل کر دیتا ہے۔!”
میرا سوال وہی ہے۔۔۔!!

چونکہ سابقین داڑھی کے بغیر تھے اس لئیے ملحد, گستاخ قرار دیے گئے۔۔!
فتوٰے بانٹنے والو!!

مارنے والا بھی داڑھی والا تھا قتل ہونے والے بھی نبی کی سنت کو زندہ رکھے ہوئے تھے۔!!
شہید کون اور مردار کون!!
گستاخ کون اور عاشق کون!!

ہماری لگائی آگ جب ہمارے در پر پہنچی ہے تو چینخ و پکار کیوں؟
انسانیت کا قصہ تمام کر کے نفرتیں کس نے سکھائی…
سڑکوں اور چوراہوں میں جلاد اور منصف کا درس کس نے دیا۔۔
یہ اجڑے چند گھر۔ ۔۔

قصہ فقط اتنا نہ تھا۔۔۔
اس آگ نے نجانے کتنی بستیاں نگلنی ہیں۔۔