لکھاری لکھاری » خبریں » آئندہ انتخابات میں سندھ سے بڑی کامیابی حاصل کریں گے، نوازشریف

ad

خبریں لکھاری

آئندہ انتخابات میں سندھ سے بڑی کامیابی حاصل کریں گے، نوازشریف


سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ آئندہ انتخابات میں سندھ سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

نوازشریف سے رائے ونڈ میں پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو مرحوم کے صاحبزادے اسد خان جونیجو نے ملاقات کی جب کہ ملاقات میں شہبازشریف، گورنر سندھ محمد زبیر، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

میاں نوازشریف سے ملاقات کے دوران اسد خان جونیجو نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا جسے نوازشریف نے خوش آئندہ قرار دیا جب کہ سابق وزیراعظم نے محمد خان جونیجو مرحوم کی سیاسی خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر اسد جونیجو نے نوازشریف کودورہ سندھ کی دعوت دی جو سابق وزیراعظم نے قبول کرلی۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ جلد سندھ کا دورہ کروں گا، پاکستان کی دیگر اکائیوں کی طرح سندھ بہت عزیز ہے، صوبے کے عوام سے بے پناہ محبت کرتا ہے اور جب بھی سندھ گئے عوام نے بہت پیار دیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں سندھ سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔

اس موقع پر اسد خان جونیجو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا استحکام مسلم لیگ (ن) کے استحکام سے وابستہ ہے، نوازشریف ہی پاکستان کی ترقی،خوشحالی اورسالمیت کےضامن ہیں جب کہ سندھ کے باسی مسائل کے حل کیلیے نوازشریف کی جانب دیکھ رہے ہیں۔