عقیدہ ختم نبوت اسلام اور غیر اسلام کے درمیان برہان قاطع ہے

ad



ad

لکھاری میرے مطابق

عقیدہ ختم نبوت اسلام اور غیر اسلام کے درمیان برہان قاطع ہے


مسلمان اس لئے مسلمان ہیں کہ وہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی پر ایمان رکھتے ہیں- توحید اور آخرت پر تو یہودی اور عیسائ بھی ایمان رکھتے ہیں-

جو چیز ایک انسان کو یہودی بناتی ہے، وہ حضرت موسی اور بنی اسرائیل کے دیگر انبیاء پر ایمان ہے اور اسی طرح جو چیز ایک فرد کو عیسائ بناتی ہے وہ اس کا حضرت عیسی پر ایمان لانا ہے

ایک مسلمان توحید کا عقیدہ رکھتا ہے- آخرت پر ایمان رکھتا ہے- تمام انبیاء اور آسمانی کتب اور صحیفوں پر ایمان رکھتا ہے لیکن اگر وہ محمد عربی پر ایمان نہیں رکھتا اور ختم نبوت کے عقیدے پر یقین نہیں رکھتا تو وہ ” مسلمان” قرار نہیں دیا جاسکتا

عقیدہ ختم نبوت اسلام اور غیر اسلام کے درمیان برہان قاطع ہے- ہمیں اپنی نئ نسل کو یہ بات اچھی طرح سمجھانی ہوگی ورنہ آج کے دور فتن میں ان کے عقائد پر مختلف النوع حملے انہیں کنفیوز کرنے کا سبب بن سکتے ہیں-

افریقی و یورپی ممالک میں قادیانیوں کی سرگرمیاں بہت منظم اور مربوط انداز سے جاری ہیں اور ان کے پاس وسائل کی بھی کمی نہیں ہے- اس لئے اہل اسلام کو میدان دعوت میں زیادہ تن دہی سے کام کی ضرورت ہے اور شدت پسندی اور انتہا پسندی جیسے امراض سے نجات بھی لازمی ہے-