12 ربیع الاول کے موقع پر کراچی میں جلوس اور روٹس کا شیڈول


12 ربیع الاول1439-ہجری بمطابق 1 دسمبر2017- بروز جمعہ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر برآمد ہوں گے جن کی تفصیل ذیل ہے۔
ا) دعوت اسلامی کا جلوس زیر قیادت جناب یو سف سلیم عطاری صاحب ۔ بوقت02:30 بجے دوپہر (بعد نما ز جمعہ)
روٹ: شہید مسجد کھارادر، پلاسٹک مارکیٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاﺅس، جامع کلاتھ، سعید منزل، فریئر چوک، لیفٹ ٹرن، ناصرہ اسکول تا مسجد گلزار حبیب
ب) جلوس زیر قیادت مولانااکبر درس صاحب ۔بوقت02:30 بجے دوپہر (بعد نماز جمعہ)
روٹ: میمن مسجدکھارادار، ایم اے جناح روڈ، تبت سینٹر، ریگل چوک، شارع لیاقت تا آرام باغ مسجد ۔
ج) جلوس اہلسنت والجماعت زیر قیادت شا ہ عبدالحق قادری صاحب ۔بوقت 03:00 بجے دوپہر (بعد نما ز جمعہ)
روٹ: میمن مسجدکھارادار، ایم اے جناح روڈ، کیپری لائٹ سگنل، نمائش چورنگی تا نشتر پارک۔
کراچی ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول ایم اے جناح روڈ کے مین جلوس اور شہر کے دیگر جلوسوں اور عام شہریوں کے لیے ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔

1) جیسے ہی جلوس شہید مسجد و میمن مسجد سے روانہ ہوگا تو کسی بھی قسم کی ٹریفک کو لی مارکیٹ۔آغا خان جماعت خانہ۔کرین چورنگی۔ جی الانہ روڈ، کھارادر اور مائی کولاچی سے ایم اے جنا ح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہ ہوگی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔
2) جو ٹریفک کیماڑی کی جانب سے براستہ جناح برج ٹاور کی جانب آرہی ہوگی اس کوجلوس کی طرف آنے نہیں دیا جائے گااور متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
3) تمام روڈ ز اور جلوس سے منسلک گلیاں جو کہ جلوس کے راستے میں پڑتی ہیں ان کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گاتاکہ ان راستوں سے آنے والا ٹریفک جلوس میں خلل نہ ڈالے۔
4) ٹریفک کومند رجہ ذیل متبادل راستوں سے ٹاور تا نشترپارک تک موڑ دیا جائے گا:۔
۱۔ میری ویدرٹاور / ایم اے جناح روڈ۔
۲۔ آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن / ممتاز حسن روڈ (بینک الفلاح والی گلی)۔
۳۔ آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن / میر کرم علی تالپور روڈ (نیشنل بینک ہیڈ آفس والی گلی)۔
۴۔ شارع لیاقت جنکشن / ایوان تجارت روڈ ۔
۵۔ شارع لیاقت جنکشن / سرائے عالمگیرروڈ (سندھ مدرسہ)۔
۶۔ شارع لیاقت جنکشن / الطاف حسین روڈ(نیو چالی)۔

۷۔ شارع لیاقت جنکشن / حسن علی آفندی روڈ(جھنڈی والی گلی)۔
۸۔ شارع لیاقت جنکشن / ڈاکٹر ضیاءالدین احمد روڈ (ضیاءالدین سگنل)۔
۹۔ شارع لیاقت جنکشن / بابائے اردو روڈ(سول ہسپتال روڈ)۔
۰۱۔ شارع لیاقت جنکشن / محمد بن قاسم روڈ (فریسکو چوک)۔
۱۱۔ شارع لیاقت جنکشن / سڑ ک منجانب ہائی کورٹ۔
۲۱۔ شارع لیاقت جنکشن / سرمد روڈ (سندھ سیکریٹریٹ) ۔
۳۱۔ شارع لیاقت جنکشن / عبداﷲہارون روڈ (ریگل چوک)۔
۴۱۔ تمام گلیاں اور لائنیں جو کہ شارع لیاقت پر واقع ہیں ۔
۵۱۔ پریڈی اسٹریٹ جنکشن / ڈاکٹر داﺅد پوتاروڈ۔
۶۱۔ پریڈی اسٹریٹ جنکشن / پریڈی پولیس اسٹیشن روڈ۔
۷۱۔ عبداﷲہارون روڈ جنکشن بالمقابل غفورچیمبر۔
۸۱۔ جنکشن آغاخان روڈ / سڑک جانب گرامر اسکول۔
۹۱۔ ڈاکٹر داﺅد پوتاروڈ جنکشن / سڑک جانب منسفیلڈ اسٹریٹ۔
۰۲۔ منسفیلڈ اسٹریٹ / سڑک جانب لائنز ایریا۔
۱۲۔ تمام سڑکیں ۔ گلیاں اور لائنیں نیز منسفیلڈ اسٹریٹ سے لیکر پرانی نمائش تک۔
۲۲۔ شارع قائدین جنکشن / لنک روڈ عقب مزارقائداعظم
۳۲۔ لنک روڈ جنکشن عقب مزار قائد اعظم / دادابھائی نورجی روڈ(PPP) چورنگی۔
۴۲۔ جنکشن بالمقابل اسلامیہ کالج۔
۵۲۔ جنکشن الطاف حسین روڈ / سڑک جانب پرانہ بازار / سٹی کورٹ نزد ڈینسو ہال ۔
۶۲۔ ڈاکٹر طاہر سیف الدین روڈ جنکشن / سڑک جانب حسن علی عقب سیشن کورٹ۔
۷۲۔ حسن علی آفندی روڈ جنکشن / چاند بی بی روڈ۔
۸۲۔ NJV اسکول جنکشن / ایم اے جناح روڈ۔
۹۲۔ جمیلہ اسٹریٹ جنکشن / سڑک جانب انکل سریا ہاسپٹل۔
۰۳۔ آغاخان روڈجنکشن / کوسٹ گارڈ روڈ۔
۱۳۔ سولجر بازار جنکشن / کیانی روڈ بالمقابل کوسٹ گارڈ۔
۲۳۔ سولجر بازار جنکشن / منسفیلڈ اسٹریٹ۔
۳۳۔ تمام گلیاں ،کٹ اور سڑکیں واقع سولجر بازار۔ بہادر یار جنگ روڈ آغاخان روڈتا گرومندر۔
۴۳۔ تما م اندرونی گلیاں، کٹ اور سڑکیں الطاف حسین روڈتا انکل سریا اسپتال چوک۔

(5تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیو ایم اے جناح روڈ کی طرف آنا چاہے اسکو جیل فلائی اوور کے نیچے سے آگے آنے کی اجازت نہ ہوگی بلکہ اس ٹریفک کو جیل فلائی اوور یا کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
(6 تمام ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیو ایم اے جناح روڈ کی طرف سے ہوتا ہو ا ایم اے جنا ح روڈ جاناچاہے ۔اس ٹریفک کو پیپلز چور نگی بائیں جانب عائشہ عزیز چورنگی سے شارع قائدین یا سیدھا کوریڈور III سے صدر کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
7) وہ تمام ٹریفک جو کہ گرومندرکی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنا چاہے اس ٹریفک کو بنوری ٹاﺅں لائٹ سگنل سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
(8 وہ تمام ٹر یفک جو کہ لسبیلہ ، بزنس ریکارڈر روڈ سے آنا چاہے اسکو ایم جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہ ہوگی اس ٹریفک کو جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح یا جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
9) تمام سڑکیں ۔گلیاںجانب بہادر یار جنگ ، گرومندرتامنسفیلڈ اسٹریٹ مکمل طور پر تمام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی۔
10) شارع قائدین سے پرانی نمائش کی جانب آنے والی ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اس ٹریفک کو عائشہ عزیز ، کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
11) جیسے ہی مولانا اکبر درس و اصغر درس کا جلوس جلوس میمن مسجد سے آرام باغ مسجد کے لئے روانہ ہوگاتو اس وقت ایمپریس مارکیٹ سے آنے والی تما م ٹریفک کو زیب النساءاسٹریٹ پر موڑ دیا جائے گا اور شارع لیاقت پر آنے والی تمام ٹریفک کو آرام باغ لائٹ سگنل سے ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ پر مو ڑ دیا جائے گااور کو رٹ روڈ سے آنے والی تمام ٹریفک کو کورٹ چورنگی سے واپس ایم آر کیا نی چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا تاہم تبت سینٹرتاریگل چوک اور ریگل چوک تاآرام باغ مسجد تک کسی بھی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
عوام الناس سے التما س ہے مندرجہ بالا راستوں پرعید میلادالنبی کے جلوس چلیں گے تاہم پریشانی سے بچنے کے لئے متبادل راستہ اختیا ر کریںتاکہ بغیر تاخیر کے اپنی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔


You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *