ہماری جنگ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے -عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں کرپشن کے خلاف ہے ۔پاکستان کو یہاں تک پہنچانے کے ذمہ دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں ۔اب تک ہمارا فوکس نواز شریف پر تھا اب پوری توجہ سندھ پر ہے۔

جتنی کرپشن سندھ میں ہے،کسی پاکستانی علاقے میں نہیں، سندھ میں ہرچیز پرکمیشن بن رہا ہے،پیسا دبئی جارہا ہے، دسمبرمیں کراچی میں مزارقائد پربڑا جلسہ کریں گے،۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوازشریف 30 سال سے پیسا چوری کرکے باہربھجوارہے تھے، کوئی انصاف کانظام نوازشریف پرہاتھ نہیں ڈال رہا تھا،

نوازشریف اوراسحاق ڈارکے بچے ارب پتی بن گئے ہیں،نوازشریف نے اپنی چوری بچانے کے لیے دوسرے چوروں کوبھی بچایا، نوازشریف نے اداروں کوتباہ کردیا، یہ لوگ فوج کوپنجاب پولیس بناناچاہتے ہیں،ان سے بڑا ملک دشمن کوئی نہیں،عمران خان نے نے کہاکہ آرمی چیف باربارکہہ چکے ہیں کہ وہ مارشل لانہیں لگائیں گے، جمہوریت کیساتھ ہیں،۔اس کے باوجود یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے اداروں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں،

ڈان لیکس میں جوزبان استعمال ہوئی،وہ سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازاب کھل کرسامنے آگئی ہیں، اب پتا چل گیا کون ڈان لیکس کے پیچھے تھا، کوئی ملک میں اپنی فورسز کو ایسے بدنام نہیں کرتا جیسے (ن) لیگ کررہی ہے، یہ لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے عدلیہ اور فوج کے پیچھے پڑ گئے ہیں،۔عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوتوشہزادے ہی ہیں ،

ملک کویہاں تک پہنچانے کے ذمے دار آصف زرداری اورنوازشریف ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا، جب نوازشریف اور آصف زرداری کی پارٹنرشپ ہوئی تب ہر پاکستانی 33 ہزار کا مقروض تھا جو اب ایک لاکھ 20 ہزار تک مقروض ہوگیا ہے، ان لوگوں نے ملک کو مقروض کردیا اور ان کے بچے ارب پتی بن گئے۔،عمران خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے توہین کے معاملے میں میرے وارنٹ جاری کیے،مجھے میرا جرم بتادیں،میرا جرم ہے کیا؟

دنیا میں ایسا کہیں ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں،اس کا کام انتخابات کراناہے۔عمران خان نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف اورآصف زرداری کا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میری توجہ اب سندھ پرہے،یہ لوگ اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے ہیں، دبئی میں اکاؤنٹ کھلوا کر پیسہ وہاں منتقل کرتے ہیں جس کی وجہ سے کرپٹ ٹولہ ارب پتی بن گیا ہے،

آصف زرداری اور فریال تالپور کمیشن بنارہے ہیں، 400 ارب کے ترقیاتی فنڈز کہاں چلے گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور نواز شریف ایک ہی چیز ہیں، اپوزیشن اور حکومت ملی ہوئی ہے، 9 سال سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، نیب اور الیکشن کمیشن کا سربراہ بھی خود ہی لگا لیا اور نگراں حکومت بھی خود بنالیں گے،

کوشش ہے کہ ایسا اپوزیشن لیڈر آئے جو ملک کے مسئلوں پر بات کرے۔عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ میری جنگ باہر محلات بنانے والوں کے خلاف ہے انہیں جیل میں ڈالیں گے۔


You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *