نواز شریف عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں


عمران خان نے ایک بار پھر میاں نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔کہتے ہیں کہ نواز شریف عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ۔نواز شریف ایک مافیا ہیں جو ملک میں کے چوری کئے گئے 3 سو ارب بچانا چاہتا ہے ۔اپنی کرپشن بچانے کیلئے نواز شریف عدلیہ اور آئین پر حملے کررہے ہیں ۔ان کے بیانات سے واضح ہورہا ہے کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف احتساب کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔بنی گالا میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 3 سو ارب بچانا چاہتی ہے ٗاسی لئے سابق وزیراعظم اپنے بیانات کے ذریعے عدلیہ اور آئین پر حملے کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف دعویٰ کررہے ہیں کہ عوامان کا احتساب کریں گے، اس دعویٰ کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے، آئین کی خلاف ورزی اور فساد برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ عوام کو ہر وقت بے وقوف بنا کر رکھنا چاہئے لیکن اب یہ ممکن نہیں کیوں کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا کام اپنا نمائندہ منتخب کرنا اور قانونی کی عملداری یقینی بنانا ہے جبکہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمے ہے۔اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ انتخابات کرپشن کی بنیاد ہی لڑے جائیں گے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر کا معاملہ پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔


You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *