محمد بن قاسم پر الزامات اور اصل لٹیرے-ملک جہانگیر اقبال


ملک جہانگیر اقبال

گزشتہ کچھ روز سے کچھ حضرات کو محمد بن قاسم کے سندھ آنے پر ضرورت سے زیادہ اعتراض ہورہا ہے ، یہ لوگ کھلے لفظوں تو نہیں کہتے پر دراصل انہیں اسلام کے ہی برصغیر میں آنے پر اعتراض ہے جسے یہ کسی نا کسی طور پر عرب شخصیات پر اپنا غصّہ نکال کر دکھاتے رہتے ہیں ، چونکہ برصغیر کے قوم پرستوں کو اس پر زیادہ اعتراضات ہیں لہٰذا آئیں ذرا دیکھتے ہیں کہ اگر “عرب ” کا برصغیر میں آنا غلط تھا تو پھر صحیح کون ہے ؟

دوسروں کو مطالعہ پاکستان کا طعنہ مارنے والے اکثر فیسبکی دانشور حضرات کی خواہش ہوتی ہے کہ تاریخ کو وہیں سے پڑھا جاۓ جہاں سے وہ پڑھوانا چاہتے ہیں ، اگر کوئی سوویت یونین کا سرخا ہوگا تو اسکی خواہش ہوگی کہ آپ اسی کی دہائی سے تاریخ پڑھو جہاں دکھایا جاۓ کہ کس طرح پاکستان نے ” بیچارے ” افغانستان پر چڑھائی کروائی ، کیوں کہ اگر آپ دس سال پیچھے ستر کی دہائی سے تاریخ پڑھو گے تو آپ یہ جان جاؤ گے کہ کس طرح اس ” بیچارے ” افغانستان نے بھارت اور سوویت یونین کے ساتھ مل کر سن 1973 میں بلوچستان میں مسلح بغاوت کو سپانسر کیا ,


ٹھیک اسی طرح کچھ قوم پرست حضرات اسلام کی برصغیر میں اہمیت گھٹانے کے لئے قوم پرستی کا یہ جواز گھڑتے ہیں کہ جی میں تو تین ہزار سال سے فلانا ہوں مسلمان تو میں 1400 سال پہلے ہوا ہوں گا ، یا پھر یہ کہ میں پاچ یا سات ہزار سالہ سے ڈھمکانا ہوں مسلمان تو میں اتنے سال بعد کہیں جا کر ہوا ، بندہ ان سے پوچھے کہ تین ہزار سال سے پہلے تم کیا تھا ؟ آسمان سے سیدھا زمین پر گرے تھے یا زمیں سے پودے کی طرح یہاں اگ آئے تھے ؟ تو یہاں یہ خاموش رہیں گے .


برصغیر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ، اگر تاریخ شروع سے ہی پڑھنے کا شوق ہے تو جناب آپ تو خود روس اور فارس کے برف سے بھاگ کر آنے والے خانہ بدوش بھگوڑے آرین ہو . اگر آپکو عرب کے برصغیر آنے سے مسئلہ ہے تو جناب یہی حرکت آپکے آبا و اجداد نے بھی کی تھی . عرب جب برصغیر آیا تو اس نے مقامی آبادی کی نسل کشی نہیں کی پر جب آپکے آرینز یہاں بھاگ کر آئے تھے تو انھوں نے یہاں کی مقامی آبادی جنہیں ” دارودین ” کہا جاتا ہے انہیں انکی زمین سے بے دخل کردیا ، آپ نے یہاں برادری سسٹم بنایا جہاں آپ دیوتا تھے اور مقامی آبادی شودر …
دارودین کی تہذیب سندھ کنارے آباد تھی آپ نے اسے دھکیل کر ہندوستان کے جنوب میں پھینک دیا ، اور پھر آپ مذہب لیکر نہیں آئے بلکہ آپ نے ہندوستان میں آ کر مذہب ایجاد کیا ایک ایسا مذہب جس میں رام بھی آپکا اور لکشمن بھی آپ ہی کی قوم سے تھا جب کہ راون اور اسکے ” شیطان جنات ” کو آپ نے دارودین قوم سے بنا دیا ، اور اس دن سے لے کر آج تک آپ دارودین کو نیچ ذات بولتے آرہے ہو . اور یہ رویہ پچھلے پانچ ہزار سال سے جاری و ساری ہے .


یہ حقیقت تسلیم کرلیجئے کہ آپ کے آباو اجداد لٹیرے تھے جنھوں نے سب سے پہلے برصغیر پر چڑھائی کی ، اور جب آپ سے زیادہ طاقتور اسلام کے نام لیوا یہاں آئے اور اس نے آپکی جانب سے اچھوت قرار دئے جانے والوں کو بھی گلے لگایا اور آپکی برابری پر رکھا تو آپ سے یہ برداشت نہیں ہوا ، اسلام نے آپکے نسلی غرور کو خاک کر کے رکھ دیا جس کا غصہ آپکے ڈی این اے میں شامل ہے .


ان شاء الله اسلام برصغیر کی جڑوں میں تاقیامت قائم و دائم رہے گا اگر آپ اس حقیقت کو تسلیم کر لیں تو ٹھیک ورنہ واپس چلے جائیں روس کے برفانی علاقوں میں جہاں سے آپ آئے تھے


You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *