فضل الرحمان والی بات غلطی سے ہم کہہ دیتے تو ’را‘ ایجنٹ کہلاتے: فاروق ستار

  • 46
    Shares

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے عام انتخابات کو سویا ہوا قرار دے دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اس سے زیادہ سویا ہوا الیکشن نہیں دیکھا

آرٹی ایس سسٹم سورہا تھا کاؤنٹنگ کے وقت خفیہ کیمرے سو رہے تھے صبح چیف الیکشن کمشنر سو رہے تھے۔پیپلزپارٹی بھی کہتی ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو پیپلزپارٹی کو ہمارے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ پیپلزپارٹی سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہو

۔پیپلزپارٹی سے ایسا اشتراک عمل ہو جس سے سندھ میں شہری اور دیہی فرق کو ختم کیا جاسکے ۔ہم اپنی طرف سے اس فرق کو ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاہم دس سال سے صوبے کی حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے اس دیہی اور شہری سندھ کے فرق میں اضافہ کیا ہے۔شہروں میں ٹیکس کی بھرمار کی گئی، لوٹ مار اور زمینوں کی بندر بانٹ کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کے 14 اگست سے متعلق بیان پر ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے مولانا کو اب تک را کا اہجنٹ نہیں قراردیا گیا اگر یہی بیان غلطی سے بھی ایم کیو ایم کی جانب سے آتا تو اب تک را کے ایجنٹ کی مہر لگ چکی ہوتی


  • 46
    Shares

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *