’عمران نیازی کا تختہ الٹ گیا‘ عائشہ گلالئی کا پارٹی میں دھڑا بنانے کا اعلان

  • 12
    Shares

تحریک انصاف کی منخرف رہنماء عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک بار پھر شرمناک الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے ۔آج الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیازی صاحب منشیات کے عادی شخص ہیں،عمران خان خواتین کا استحصال کررہا ہے، عمران خان کردارسے عاری شخص ہے، نیازی صاحب کی زبان میں گالی اورکیچڑہے، آوازاٹھائی تومیرے خلاف ریفرنس دائرکردیا،

تحریک انصاف میری پارٹی ہے،نیازی صاحب آوٹ ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی دھڑا نہیں بن رہا،عمران خان کا ڈھڑن تختہ ہو چکا ہے ،

عائشہ گلالئی نے کہا کہ نیازی صاحب پاپولرنہیں،لاہورکا الیکشن ہارگئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کااجلاس ہوگا،جس میں آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اکبرایس بابر،وجیہہ الدین دیگرایم این ایزاورایم پی ایزمیری قیادت میں آنے کوتیارہیں، نیازی صاحب پٹڑی سے اترگئے ہیں، پرویزخٹک ایک ٹھیکیدار اورکرپٹ شخص ہے اسکووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنادیا گیا، آپ کوپی ٹی آئی میں اس وقت نظریاتی کارکن نظرنہیں آئے گا، جھوٹے،منافق،کردار سے عاری شخص کی وجہ سے تحریک انصاف بدنام ہورہی ہے،

گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں فردوس عاشق،فواد چودھری،علیم خان،بابراعوان جیسے لوگوں نے قبضہ کررکھا ہے، کیا عمران خان کوشیخ رشید کے علاوہ پارٹی میں وزیراعظم کا کوئی امیدوارنہیں ملا، عمران خان نیکہا تھاشیخ رشید کوچپڑاسی تک نہ بناؤں مگراسکووزیراعظم کا امیدواربنادیا، لاہور کے ایک لینڈ مافیا کے ساتھ ملا ہوا آدمی کیسے نیا پاکستان بنائے گا، نیازی صاحب کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کرپشن سے انکا کوئی تعلق نہیں۔

عائشہ گلا لئی نے الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، عمران خان کیجانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد،گمراہ کن اور غلط ہیں، وزیراعظم کے انتخاب کے دن بیمار تھی، عمران خان نے ہراساں کرنے کے معاملہ کودبانے کے لیے میرے خلاف ریفرنس دائرکیا،

[abc]

واضح رہےکہ عائشہ گلالئی نے اس سے قبل بھی عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے تھے جب کہ پی ٹی آئی نے ان الزامات کی تردید کی اور عمران خان نے عائشہ گلالئی کو خط لکھ کر انہیں پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا دیا تھا۔


  • 12
    Shares

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *