خیبرپختونخوا روزگار میں سب سے آگے اورغربت میں پیچھے


خیبرپختونخوامیں حقیقی تبدیلی آئی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والے الیکشن میں عوام کردے گی لیکن کئی لحاظ سے کے پی کے حکومت کی کاکردگی بہتر رہی ہے،پرویز خٹک وفاقی بیورو برائے اعداد و شمار کے سروے کا حوالے دیتے ہوئے بتاچکے ہیں کہ سروے 2013-14سے2015-16کے مطابق خیبر پختونخوا غربت میں کمی اور روزگار میں سب سے آگے ہے،2013-14 میں خیبر پی کے میں غربت کی شرح 23.86کی فیصد تھی جو 2015-16میں کم ہوکر 12.27 فیصدہوگئی ہے اس کے برعکس ہنجاب اور سندھ میں غربت میں اضافہ ہواہے ،
پنجاب میں غربت 15.43فیصد سے بڑھ کر 19.62 فیصد اور سندھ میں 18.35فیصد سے بڑھ کر 23.41فیصد ہوگئی ہے،بلوچستان میں غربت 31فیصد سے کم ہوکر 29.13 فیصد ہوگئی ہے۔جبکہ کے پی کے میں روزگار کی شرح 2.04سے بڑھ کر 2.18پر چلی گئی ہے ،پنجاب اور سندھ میں روزگار کی فراہمی میں کمی آئی ہے،پنجاب میں 1.66سے کم ہوکر 1.59جبکہ سندھ میں 1.96سے کم ہوکر 1.89ہوگئی ہے بلوچستان میں 1.99سے بڑھ کر 2.01ہوگئی ہے۔وفاقی بیورو برائے شماریات کی اس رپورٹ کے علاوہ بھی عالمی اداروں کے اعدادو شمار میں بھی کے پی کے کی کاکردگی کو دوسرے صوبوں سے بہتربتایاگیا ہے۔
رپورٹ سمیرایچ زیدی


You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *