اس بات پر مل بیٹھیں جس پر ہم سب کا اتفاق ہے


آج تک تمام مسالک و فرقوں کے تحمل مزاج علماء کو ایک بات کرتے سنا ہے کہ وہ کہتے ہیں ” آؤ اس بات پر مل بیٹھیں جس پر ہم سب کا اتفاق ہے ”
میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام علماء کرام اور سائنس دانوں سے یہ کہوں گا کہ آؤ اس بات پر مل بیٹھیں جس پر ہم سب کا اتفاق ہے تا کہ دین اور دنیا کے بڑے نام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں . لہٰذا اسی سلسلے میں مزید بات کرتے ہوئے تجویز دونگا کہ چونکہ ” بریانی ” پر علماء و سائنسدان ایک پیج پر ہیں ، یہ علماء کو بھی پسند اور سائنسدانوں کو بھی لہٰذا سب سے پہلے ہم سب اس ایک نکتے پر جمع ہوجائیں کہ جو بھی ہمارے اس مشترکہ اثاثے پر پابندی لگائے اسکے خلاف سب ایک مٹھی ہو کر اٹھ کھڑے ہوں .

اگر کوئی ڈاکٹر بریانی پر پابندی لگائے تو اسکا لائسنس منسوخ کیا جاۓ .اگر کوئی والدین اس عظیم نعمت سے اپنی اولاد کو دور کریں تو ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جاۓ .اگر کوئی پنجابی پلاؤ کو بریانی کا نام دیتا ہوا پایا جاۓ تو اسے پابند سلاسل کیا جاۓ

اور ہندوستان سے ہجرت کر کے آئے ہوئے لوگوں کو مجبور کیا جاۓ کہ وہ بریانی بنانے کے ہنر کو اگر خود تک محدود رکھتے ہوئے پکڑے گئے تو ان کے گھر کے گیس کنیکشن منقطع کردئے جایئں گے .
اگر ان تجویز پر عمل ہوجاتا ہے تو یقیناً ہم ایک بہتر پاکستان بنانے کے راستے پر ضرور گامزن ہوجائیں گے !!


You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *